Live Updates

پرویز مشرف نے عمران خان کو الائنس میں شمولیت کی دعوت دے دی

منگل 9 دسمبر 2014 19:02

پرویز مشرف نے عمران خان کو الائنس میں شمولیت کی دعوت دے دی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9دسمبر۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کو بے نقاب کرنے کیلئے عمران خان تحریک چلا رہے ہیں، میں اس تحریک کا حامی ہوں اور اپنی پارٹی کی جانب سے اعلان کر دہ الائنس میں شمولیت کیلئے تحریک انصاف سے ضرور بات کروں گا اور انہیں اس میں شمولیت کی دعوت دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کو بھی اس الائنس میں خوش آمدید کہا جائے گا۔

ایک نجی نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ہونے والے عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی، ان انتخابات کے نتیجے میں قائم ہونے والی تمام حکومتیں غیر قانونی ہیں، اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری تھے اور ان سے اس پر جوابدہی ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

سابق فوجی حکمران کا کہنا تھا کہ ہر حکومت آئی ایس آ ئی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتی ہے، یہ کردار ختم ہونا چاہئے تاہم فوج کو حکومت پر نظر رکھنی چاہئے، اپنے دور حکومت میں فوج کو نیشنل سیکیورٹی کونسل کے قیام کے ذریعے آئینی طور پر سیاسی کردار دینے کی کوشش کی تھی۔

پرویز مشرف نے واضح کیا کہ میں مارشل لاءکی پیداوار ضرور ہوں مگر ملک میں مارشل لاءکے نفاذ کے سخت خلاف ہوں، میں چاہتا ہوں کہ ملک میں کوئی ’با اختیار ‘ حکومت بنے جس کو عدلیہ کی طرف سے تحفظ اور فوج کی جانب سے مکمل اعتماد ملے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :