وزیر اعظم نواز شریف خود ہی عمران خان کو لیڈر بنانا چاہتے ہیں،خورشید شاہ
منگل 9 دسمبر 2014 16:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں وزیراعظم کو ان کی اپنی ٹیم نے نقصان پہنچایا ایسا لگتا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف خود ہی عمران خان کو لیڈر بنانا چاہتے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی بھی طرح سے حکومت کی حمایتی نہیں، ہم ریاست کی حمایت کر رہے ہیں، اگراس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے بجائے عمران خان کی حکومت بھی ہوتی اور یہی حالات ہوتے تو پیپلز پارٹی ان کی حمایت کرتی۔
جب سیاسی کارکن کا کارکن سے سڑکوں پر مقابلہ ہو تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہوجاتی ہے۔قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ہر دور میں ایسے لوگ ہوتے ہیں جو حکومت کو چلنے نہیں دیتے۔(جاری ہے)
پیپلز پارٹی کے گزشتہ دور حکومت میں میمو اسکینڈل منظر عام پر آیا تھا تو نواز شریف خود ہی اسے سپریم کورٹ میں لے گئے تھے۔ عمران خان اورحکومت کو احساس ہونا چاہیے کہ اس لڑائی سے نقصان ریاست کا ہوگا۔
عمران خان کے پیچھے کوئی ہو یا نہ ہو لیکن انہیں بالغ النظری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ فیصل آباد میں گزشتہ روز پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے، فیصل آباد میں وزیر اعظم نوازشریف کو ان کی اپنی ٹیم نے نقصان پہنچایا، اس صورت حال میں حکومت کو صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عمران خان کو لیڈر بنانا چاہتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.