حکومت پنجاب کا فائرنگ کرنے والے شخص کی گرفتاری میں مدد کرنے والے کے لیے انعام کا اعلان

پیر 8 دسمبر 2014 23:52

حکومت پنجاب کا فائرنگ کرنے والے شخص کی گرفتاری میں مدد کرنے والے کے ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8دسمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے کارکن پر فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کرنے کے لیے پنجاب حکومت نے انعام کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے نوجوان کی گرفتاری میں مدد کرنے والے شخص کو 50 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔