Live Updates

حکومت کی ایک مرتبہ پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت

پیر 8 دسمبر 2014 21:58

حکومت کی ایک مرتبہ پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8دسمبر۔2014ء) حکومت نے ایک مرتبہ پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔ذرائع وزیر اعظم ہاﺅس کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے قریبی وزراءسے غیر رسمی مشاورت کی جس میں تھریک انصاف سے ایک مرتبہ پھر مذاکرات کرنے پر غور کیا گیا۔وزیر اعظم میاں نواز شریف کا اس ملاقات میں کہنا تھا کہ حکومت نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے تھے بلکہ یہ دروازے اب بھی کھلے ہیں ۔

(جاری ہے)

تھریک انصاف کو چاہیئے کہ اب بھی مذاکرات کی میز پر آئے اور اپنے مطالبات پیش کرے۔میاں نواز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے مذاکرات کی بجائے احتجاج کو ترجیح دی ہے لیکن تمام مسائل کا حل صرف مذاکرات میں ہی ہے۔تحریک انصاف کو چاہیئے کہ وہ الزام تراشی کی سیاست نہ کریں ۔فیصل آباد میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ فیصل آباد طرز کے واقعات پیش آنا افسوس کی بات ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات