Live Updates

عمران خان فیصل آباد پہنچ گئے، رانا ثناءاللہ کے گھر کی جانب بڑھنے لگے

پیر 8 دسمبر 2014 16:21

عمران خان فیصل آباد پہنچ گئے، رانا ثناءاللہ کے گھر کی جانب بڑھنے لگے

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان فیصل آباد ائیرپورٹ سے باہر آ گئے ہیں اور رانا ثناءاللہ کے گھر کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءشاہ محمود قریشی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ فیصل آباد میں کارکن کی ہلاکت کے بعد عمران خان نے اپنے پروگرام میں تبدیلی کی اور اب وہ گھنٹہ گھر چوک کے بجائے رانا ثناءاللہ کے گھر کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ بنی گالہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصل آباد میں فائرنگ کرنے والے کے خلاف وہ خود ایف آئی آر کٹوائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :