Live Updates

اصغر کی ہلاکت پر اظہار افسوس، کارکنان صبروتحمل کا مظاہرہ کریں : عمران خان

پیر 8 دسمبر 2014 12:41

اصغر کی ہلاکت پر اظہار افسوس، کارکنان صبروتحمل کا مظاہرہ کریں : عمران ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8دسمبر 2014ء) فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اصغرکی ہلاکت پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ کارکنان صبرو تحمل کا اظہار کریں ، پنجاب پولیس سٹیٹ بن چکاہے جبکہ ترجمان کاکہناہے کہ مسلم لیگ ن گلوبٹوں کے ذریعے انتشار پھیلاناچاہتی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئیٹس میں کہاہے کہ کارکنان صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں ، خیبرپختونخواہ حکومت نے جے یوآئی کے خلاف پولیس کااستعمال نہیں کیا اور خود صوبے کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک بھی اپنا راستہ تبدیل کرکے اسلام آباد پہنچے تھے ۔

اُن کاکہناتھاکہ حکمران جواب دیںکہ پولیس خاموش تماشائی کیوں بنی ہوئی ہے ؟مسلح افراد نے پولیس کی موجود گی میں کارکنان پر فائرنگ کردی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے طلال چوہدری کاکہناتھاکہ فیصل آؓاد کے 90فیصدبازار اور سڑکیں کھلی ہیں ، عمران خان کو لاشوں کی تلاش تھی جس میں وہ کامیاب ہوگئے،تحریک انصاف کے کارکنان نے شیشے توڑے جس کا ردعمل آیا ۔ تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہاہے کہ ن لیگ بٹوں کے ذریعے انتشار پھیلارہی ہے ،تحریک انصاف کے کارکنان غیرمسلح تھے ،پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے ، پنجاب پولیس ن لیگ کی غنڈہ فورس بن گئی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :