دہشت گردی کا الزام،سعو دی عرب میں 26 غیر ملکیوں سمیت 135 افراد گرفتار

اتوار 7 دسمبر 2014 23:30

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔7دسمبر۔2014ء)سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں 26 غیر ملکیوں سمیت 135 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں 26 غیر ملکیوں سمیت 135 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار کئے جانے والے زیادہ تر افراد کا تعلق سعودی عرب سے ہے جب کہ 26 افراد غیر ملکی ہیں جن میں شام، یمن، مصر، لبنان اور دیگر ممالک کے افراد بھی شامل ہیں جو ملک میں امن و امان کی صورتحال کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ یہ گرفتاریاں سعودی عرب کی جانب سے دولت اسلامیہ پر کئے جانے والے فضائی حملوں میں حصہ لینے کے بعد عمل میں آئی ہیں تاکہ شددت پسندوں کی جانب سے حملوں کے جواب میں ممکنہ طور پر کی جانے والی کارروائیوں کو روکا جا سکے