آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چینی وفد کی ملاقات، پیشہ ورانہ امور اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اتوار 7 دسمبر 2014 16:50

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چینی وفد کی ملاقات، پیشہ ورانہ امور اور ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چینی وفد کی ملاقات، پیشہ ورانہ امور اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ، چینی وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔ اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چینی پبلک سیکیورٹی کے وزیر نے دیگر اراکین کے ہمراہ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پیشہ وارانہ امور اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا،ملاقات میں چینی وفد کو خطے کی سیکیورٹی پر بریفنگ بھی دی گئی، چینی وفد کی قیادت کرنے والے پبلک سیکیورٹی کے وزیر نے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔