مینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ ،انگلینڈ نے پاکستان کو 2کے مقابلے میں 8گول سے شکست دیدی

اتوار 7 دسمبر 2014 16:34

مینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ ،انگلینڈ نے پاکستان کو 2کے مقابلے ..

بھونیشور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء) 35 ویں مینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 2کے مقابلے میں 8گول سے شکست دیدی۔کالنگارسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا ، انگلینڈ کی ٹیم نے 8 گول سکور کئے جبکہ اس کے مقابلے میں گرین شرٹس نے صرف دو گول سکور کئے ، انگلینڈ کی جانب سے پہلا گول 15 ویں منٹ میں ، دوسرا 17 تیسرا 19 ،چوتھا 24 ، پانچواں 26 ، چھٹا 45 اور ساتواں 48 ویں منٹ میں سکور کیا گیا ، گرین شرٹس کی یہ اس ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری شکست ہے ، پہلے میچ میں بیلجئم کی ٹیم نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی۔

ٹورنامنٹ میں دنیائے ہاکی کی آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں ہیں جن میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، ہالینڈ، پاکستان، میزبان بھارت، بلجیم، ارجنٹائن، انگلینڈ اور جرمنی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کو سب سے زیادہ 13 مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ پاکستان نے تین بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ پاکستان کوپول اے میں ورلڈ چیمپیئن آسٹریلیا، انگلینڈ، اوریورپئین چیمپیئن شپ کی سلورمیڈلسٹ بلجیم کا چیلنج درپیش ہے ۔

پول بی میزبان بھارت، اولمپک گولڈ میڈلسٹ جرمنی، نیدرلینڈزاورارجنٹائن پرمشتمل ہے۔ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹور نامنٹ میں پاکستان کو پول اے میں رکھا گیا ہے۔ 11 دسمبر کوایونٹ کے کوارٹر فائنلز اور 13 دسمبر کو سیمی فائنل ہونگے، جبکہ فائنل 14دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :