حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، جوڈیشل کمیشن کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا،گورنر پنجاب

اتوار 7 دسمبر 2014 12:51

حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، جوڈیشل کمیشن کا مسئلہ بھی حل ہو جائے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت اپنی غیر معینہ مدت پوری کرے گی۔ جوڈیشل کمیشن کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر نظر آنے چاہئیں۔ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے زرعی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ محاذ آرائی کے خاتمے کے لیے ڈائیلاگ ہی بہترین آپشن ہیں۔ سیاستدان لچک کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ انتہا پسندی ان کا وصف نہیں۔ چودھری محمد سرور نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر سنجیدگی دکھائے جائے تو جمہوری سسٹم مضبوط اور موثر بن سکتا ہے۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کو خوش آئند قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :