آرمی چیف کا پشاور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، آئی ڈی پیز کی جلد واپسی کی ہدایت

ہفتہ 6 دسمبر 2014 20:26

آرمی چیف کا پشاور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، آئی ڈی پیز کی جلد واپسی کی ہدایت

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6دسمبر۔2014ء) آرمی چیف کا پشاور میں کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ۔ آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر ون کے دوسرے مرحلوں پر بریفنگ دی گئی۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے آئی ڈی پیز کی جلد واپسی اولین ترجیح ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے پشاور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور آپریشن ضرب عضب خیبر ون کی اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر ون کے دوسرے مرحلوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے آپریشنز کے نتیجے میں اب تک کی کامیابیوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ آپریشن جاری رکھنے پر چیف آف آرمی اسٹاف نے افسروں اور جوانوں کے عزم کو سراہا۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے جانوں کا نظرانہ دے کر بہادری کی نئی داستانیں رقم کرنے والے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

چیف آف آرمی اسٹاف کو آئی ڈی پیز کی واپسی کی حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ آئی ڈی پیز کی جلد واپسی اولین ترجیح ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور دتہ خیل سے آگے دہشت گردوں کو موثرانداز میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مسلح افواج دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کر رہی ہیں۔ کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان ہو رہا ہے اور خیبر ون آپریشن میں 400 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈالے ہیں۔

متعلقہ عنوان :