پاک فوج کی کارروائی ،کمانڈر القاعدہ ساتھی سمیت ہلاک ،5دہشتگرد گرفتار

ہفتہ 6 دسمبر 2014 13:18

پاک فوج کی کارروائی ،کمانڈر القاعدہ ساتھی سمیت ہلاک ،5دہشتگرد گرفتار

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6دسمبر 2014ء) آپریشن ضرب عضب کی ایک اورکامیابی القاعدہ کا کمانڈر عدنا الشکری الجمعہ ساتھ سمیت مارا گیا۔

(جاری ہے)

فوجی ترجمان ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق عدنان الشکری الجمعہ جو کہ بیرونی آپریشنز کا انچارج تھا, سیکیورٹی فورسز سے بچنے کے لیے فرار ہو کر جنوبی وزیرستان میں آکر چھپ گیا تھا لیکن پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے کمانڈر القاعدہ عدنان الشکری الجمعہ اوراس کے ساتھی کو ہلاک کردیا ہے اور 5دہشتگردوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے ۔

ڈی جی آئی ایس آئی نے فوج کی اس کارروائی کو سراہا اورپاک فوج کوآپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں پر مبارک باد پیش کی اور دہشت گردوں کے صفائے تک آپریشن جاررکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :