وزیراعظم نواز شریف کل اتحادیوں اور پارٹی ر ہنماؤں سے تحریک انصاف کیساتھ مذاکرات بارے مشاورت کریں گے
ہفتہ 6 دسمبر 2014 12:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) وزیراعظم میاں نواز شریف کل اتوار کو تحریک انصاف کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے اپنی جماعت اور اتحادیوں سے مشاورت کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف وطن واپسی کے بعد آج اتوار کو اتحادی جماعتوں اور اپنی پارٹی کے سینئر راہنماؤں اور وزراء سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں تحریک انصاف کیساتھ بات چیت کے دوبارہ آغاز کے حوالے سے حکمت عملی کی منظوری دی جائے گی۔
پارٹی راہنماؤں سے مشاورت کے بعد وزیراعظم کی پرسوں پیر کے روز پارلیمانی راہنماؤں کیساتھ ملاقات متوقع ہے۔ سینئر راہنماؤں کیساتھ اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار‘ وزیر خزانہ اسحق ڈار‘ وزیر دفاع خواجہ آصف‘ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال‘ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف‘ وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی‘ سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق‘ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق‘ وزیر اطلاعات پرویز رشید و دیگر شریک ہوں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.