Live Updates

مذاکرات پر ملے جلے اشارے مل رہے ہیں، حکومت سنجیدگی سے بات کرے، عمران خان

ہفتہ 6 دسمبر 2014 12:18

مذاکرات پر ملے جلے اشارے مل رہے ہیں، حکومت سنجیدگی سے بات کرے، عمران ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6دسمبر 2014ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکرات پر ملے جلے اشارے مل رہے ہیں ، حکومت سنجیدگی سے بات کرے ، دھوکا نہ دے ، پلان سی ابھی شروع نہیں ہوا، فیصل آباد میں فیصلہ ہوگا۔ لاہور روانگی سے پہلے بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دھاندلی کی درست تفتیش ہوئی تو حکومت چلی جائے گی ۔ مذاکرات پر ملے جلے اشارے مل رہے ہیں ، حکومت سنجیدگی سے بات کرے ، دھوکا نہ دے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث کسان سڑکوں پر نکل رہے ہیں اگر تاجر تحریک انصاف کے ساتھ ہیں تو احتجاج میں حصہ لیں ، پلان سی ابھی شروع نہیں ہوا ، فیصل آباد میں فیصلہ ہوگا ۔ عمران خان نے ایک بار پھر واضح کیا کہ جب تک جوڈیشل کمیشن کا ٹرم آف ریفرنس طے نہیں ہوتا دھرنا جاری رہے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :