سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارکا سینیٹر سعیدہ اقبال کی قیادت میں پیپلزپارٹی میڈیا سیل کا دورہ

جمعہ 5 دسمبر 2014 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارنے کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر سعیدہ اقبال کی قیادت میں پیپلز پارٹی میڈیا سیل سندھ کا دورہ کیا ان کے ہمراہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر ثنااللہ زہری، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سینیٹر داؤد خان اچکزئی، سینیٹر تاج حیدر اور سینیٹر ڈاکٹر کریم خواجہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میڈیا سیل میں سینیٹر سعید غنی ، حبیب الدین جنیدی اور لطیف مغل نے اسٹیڈنگ کمیٹی کے اراکین کا استقبال کیا وفد نے میڈیا سیل کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا،وفد کو میڈیا سیل کے کام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرز نے پی پی پی میڈیا سیل کی تعریف کی اور کہا کہ شعبہ اطلاعات کسی بھی سیاسی پارٹی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور سیاسی پارٹی کا امیج بنانے میں اہمیت کا کردار ادا کرتا ہے اور سیاسی پارٹی کا منشور اور پروگرام عوام تک لے جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں اور مستحکم جمہوری نظام کیلئے ضروری ہے کہ ان کے شعبہ اطلاعات بہتر طریقے سے کام کررہے ہوں۔

متعلقہ عنوان :