وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں دہشتگردی سے ہونے والے نقصان سے متعلق قومی اسمبلی میں رپورٹ پیش کردی

جمعہ 5 دسمبر 2014 14:28

وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں دہشتگردی سے ہونے والے نقصان سے متعلق ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2014ء) وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں دہشتگردی سے ہونے والے نقصان سے متعلق قومی اسمبلی میں رپورٹ پیش کردی جس کے مطابق دہشتگردی کیخلاف 10 سالہ جنگ کے دوران 50 ہزار پاکستانی شہریوں نے جان کی قربانی دی ‘ اس دوران ملک کو 80 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزارت داخلہ نے دہشتگردی سے ہونے والے نقصانات اورمعاوضے کی تفصیلات ایوان میں پیش کی جس کے مطابق دہشتگردی کیخلاف 10سالہ جنگ میں 50 ہزارپاکستانی شہریوں نے جان کی قربانی دی‘ اس دوران ملک کو80ارب ڈالرکانقصان ہوا۔

خیبرپختونخوا میں 968،بلوچستان میں 369اور فاٹا میں 647 افراد دہشتگردی میں جاں بحق ہوئے ‘ زیارت ریزیڈنسی حملے میں 142 ملین روپے کا نقصان ہوا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سندھ میں شہیداورزخمی ہونیوالوں کیلئے28.9 ملین روپے معاوضہ منظورکیاگیا جبکہ خیبرپختونخوا میں نقصانات کیلئے45.33 ملین روپے، بلوچستان میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 481 ملین، فاٹا میں شہید اور زخمیوں کیلئے 495.06 ملین روپے کا معاوضہ منظور کیا جبکہ نقصانات کے ازالے کے لئے 17 ہزار 364 ملین روپت معاوضہ منظور کیا گیا۔

وزارت داخلہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک سال میں پنجاب میں 10، سندھ میں 12 اور اسلام آباد میں دہشتگردی سے 2 پولیس اہلکارجاں بحق ہوئے۔