ملک بھر میں پولیو کے مزید 4 نئے کیسز سامنے آگئے

جمعہ 5 دسمبر 2014 12:45

ملک بھر میں پولیو کے مزید 4 نئے کیسز سامنے آگئے

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2014ء ) ملک بھر میں پولیو کے مزید 4 نئے کیسز سامنے آگئے ۔ رواں سال فاٹا میں پولیو کیسز کی169 جبکہ ملک بھر میں مجموعی تعداد366 ہو گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی سر توڑ کوششوں کے باوجود پولیو وائرس پر قابو نہ پایا جاسکا اور ملک بھر میں پولیو کے مزید 4 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں نئے کیسز میں 2 کا تعلق فاٹا 1کا خیبر پختونخواہ جبکہ 1 کا تعلق بلوچستان سے ہے ۔

فاٹا سے خیبر ایجنسی، بنوں جبکہ خیبر پختونخواہ سے نوشہرہ کے علاقے سے 18ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے 4 نئے کیسز کے منظر عام کے بعد رواں سال فاٹا میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 169 جبکہ ملک بھر میں 366 ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :