کسی بھی سویلین حکومت نے عوام کے حق میں کام نہیں کیا ،سماجی اور معاشی ترقی صرف فوج کے ادوار میں ہوئی ،پرویز مشرف،

ملک کا نظام صحیح نہ ہونے کی وجہ سے دھرنے ہورہے ہیں ، دہشتگردی کی اقسام سے نمٹنے کی حکمت عملی مختلف ہونی چاہیے ، طالبان کو پاکستان کی پیداوار قرار دینا غلط ہے وہ افغان صورتحال کی وجہ سے بنے ہیں،پاکستان کے وجود کو 1947ء سے خطرہ تھا ملک میں 50کی دہائی سے انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے،1979ء میں سویت یونین کو ہرانا ہمارے مفاد میں تھا، امریکہ اورمغربی ممالک نے تین بڑی غلطیاں کیں، پاکستان کو مسائل کا سامنا ہے ، دہشتگردی کی کئی اقسام ہیں اور ان سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بھی مختلف ہونی چاہیے ۔ کراچی میں یوتھ پارلیمنٹ کیتقریب سے خطاب

جمعرات 4 دسمبر 2014 23:36

کراچی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء ) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ کسی بھی سویلین حکومت نے عوام کے حق میں کام نہیں کیا ،سماجی اور معاشی ترقی صرف فوج کے ادوار میں ہوئی ملک کا نظام صحیح نہ ہونے کی وجہ سے دھرنے ہورہے ہیں ، دہشتگردی کی اقسام سے نمٹنے کی حکمت عملی مختلف ہونی چاہیے ، طالبان کو پاکستان کی پیداوار قرار دینا غلط ہے وہ افغان صورتحال کی وجہ سے بنے ہیں، پاکستان کے وجود کو 1947ء سے خطرہ تھا ملک میں 50کی دہائی سے انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے،1979ء میں سویت یونین کو ہرانا ہمارے مفاد میں تھا، امریکہ اورمغربی ممالک نے تین بڑی غلطیاں کیں، پاکستان کو مسائل کا سامنا ہے ، دہشتگردی کی کئی اقسام ہیں اور ان سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بھی مختلف ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

کراچی میں یوتھ پارلیمنٹ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان کے پاس تمام صلاحتیں موجود ہیں پاکستان کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر دنیا میں مقام حاصل کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وجود کو 1947ء سے خطرہ تھا ملک میں 50کی دہائی سے انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے 50اور 60کی دہائی سے بھی مغربی بارڈر کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں شروع ہوئیں بلوچستان اور سرحد پر شورش کی کوئی نئی بات نہیں انہوں نے کہا کہ طالبان کو ہم نے تربیت دی اور مسلح کیا 1979ء میں سویت یونین کو ہرانا ہمارے مفاد میں تھا افغانستان میں سوویت یونین کی جارحیت کے باعث ہمیں اپنی فورسز بڑھانی پڑیں ہم نے سوویت یونین سے لڑنے کے لئے طالبان کو ٹریننگ دی سوویت یونین کو نکالنے میں پاکستان کا اپنا مفاد تھا ایسا کہنا غلط ہے کہ ہم امریکہ کے کہنے پرچل رہے تھے تاہم سوویت یونین کو نکالنا امریکہ اور مغربی ممالک کے مفاد میں بھی تھا ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اورمغربی ممالک نے تین بڑی غلطیاں کیں امریکہ کی سب سے بڑی غلطی پاکستان کو تنہا چھوڑنا تھا جس کی وجہ سے القاعدہ بنی طالبان کو ہم نے نہیں بنایا وہ خود بنے ہیں اور طالبان کے بننے کی وجہ افغانستان کی صورتحال تھی انہیں پاکستان کی پیداوارقرار دینے کا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے جو کہ غلط ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ کا طالبان کو تسلیم نہ کرنا دوسرا بلنڈر تھا بل کلنٹن نے کہا تھا کہ طالبان کے ساتھ کیوں چل رہے ہیں اور جارج بش کے پاکستان آنے کامقصد طالبان کو تسلیم نہ کرنے کا کہنا تھا اور امریکہ کی تیسری بڑی غلطی افغانستان سے نکلنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مسائل کا سامنا ہے پاکستان میں گڈ گورننس نہیں اور نظام میں خرابیوں کی وجہ سے دھرنے ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے خطے میں مذہبی انتہا پسندی ہورہی ہے بلوچستان میں مذہبی اور علیحدگی پسند ہیں ہم نے یہاں مذہبی انتہا پسند شروع کی انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی کئی اقسام ہیں اور ان سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بھی مختلف ہونی چاہیے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی بھی سویلین حکومت نے عوام کے حق میں کام نہیں کیا اورنہ ہی سماجی اور معاشی ترقی ہوئی سماجی اور معاشی ترقی صرف فوج کے ادوار میں ہوئی ہے