چوہدری برادران کی پرویز مشرف سے ملاقات

جمعرات 4 دسمبر 2014 23:00

چوہدری برادران کی پرویز مشرف سے ملاقات

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4دسمبر۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماءچوہدری شجاعت حسین ، چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری مونس الٰہی سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات کرنے کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات پرویز مشرف کی دعوت پر کی جا رہی ہے جبکہ اس ملاقات میں لیگی دھڑوں کو یکجا کرنے اور آپس کے گلے شکوے دور کرنے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔اس کے علاوہ ملک سیاست اور ملک کو درپیش مسائل بھی اس ملاقات میں زیر بحث لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :