نثار کھوڑو نے کچھ عناصر کی جانب سے ایکتا کے دن کلہاڑی اٹھانے کے دئیے گئے بیان کو مسترد کر دیا ،

ایکتا کے دن عوام کو کلہاڑی اکسانے پر انتشار پیدا کرنے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،سینئر صوبائی وزیر تعلیم

جمعرات 4 دسمبر 2014 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) سندھ کے سینئر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑونے کہاہے کہ کچھ عناصر کی جانب سے ایکتا کے دن کلہاڑی اٹھانے کے دیے گئے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایکتا کے دن عوام کو کلہاڑی اکسانے پر انتشار پیدا کرنے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

انھوں نے کہا کہ ایکتا کے دن محبت کا اظہار کے طور پرتمام اسکولوں میں شجر کاری کی جائیگی اور پودے لگائے جائینگے ۔ا نھوں نے کہا کہ ایکتا دھرتی سے محبت عوام کی خدمت ہے ۔پیپلز پارٹی سے زیادہ کوئی بھی محب وطن اور عوام کی خدمت کرنے والا کوئی بھی نہیں ہوسکتا۔ا نھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلاتفریق عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور یہ عزم کرتی ہے کہ زبان ،پانی سمیت دیگر ایشوز پرمصلحت نہیں کرینگے اور دھرتی کی حفاظت کرینگے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ا نھوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وسیم اختر کی جانب سے محکمہ تعلیم میں ملازمتیں پیسوں کے عوض فروخت ہونے اور شہری آبادی کو نظر انداز کرنے کی باتیں غلط ہے۔وسیم اختر کو بتانا چاہتے ہیں کہ محکمہ تعلیم میں ملازمتیں این ٹی ایس کے تحت میرٹ پر دی جارہی ہے اور کچھ دن قبل بغیر کسی فرق کے کراچی سے تعلق رکھنے والے 1188امیدواروں کو میرٹ پر بھرتی کیا گیا ہے اسلیئے اس الزام بازی سے گریز کیا جائے ۔

ا نھوں نے کہا کہ عمران خان اب دہرنوں سے پیچھے ہٹے نظر آرہے ہیں ، نیا پاکستان بنانے کی باتیں کرنے والے عمران خان قوم کو بتائیں کہ وہ سیاسی جماعتوں کی مذاکراتی کمیٹیز سے بات چیت کرنے کے بجائے آرمی چیف سے ملنے کیوں گئے تھے۔ا نھوں نے کہا کہ عمران خان جمہوریت سے داعی ہے تو وہ بتائیں کہ دھاندلی کی تحقیق میں آئی ایس آئی ،آبی کو شامل کرنے کا کیسے مطالبہ کررہے ہیں ،ا نھوں نے کہا کہ دھاندلی کے ہم بھی خلاف ہے بھلے حلقے کھولے جائیں مگر جمہوریت سسٹم ک تباہ ہونے نہیں دینگے۔ا نھوں نے کہا کہ دھرنے والے 58ٹو بی کے حامی ہیں وہ چاہتے ہیں کہ سیاسی نظام نہ چلے اور رات کے اندھیرے میں کوئی اور آجائے ایسا ہونے نہیں دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :