کرغزستان ، تاجکستان ، افغانستان اور پاکستان نے توانائی کی ترسیل کے منصوبے کاسا پر دستخط کردیئے
جمعرات 4 دسمبر 2014 22:10
استنبول( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء ) کرغزستان ، تاجکستان ، افغانستان اور پاکستان نے توانائی کی ترسیل کے منصوبے کاسا 1000کے معاہدے پر دستخط کردیئے اس منصوبہ کو وسطی ایشیا ، جنوبی ایشیا بجلی کی ترسیل اور تجارت کے منصوبہ کاسا 1000 کا نام دیا گیا ہے اس منصوبے سے پاکستان کو تمام ٹیکسوں سمیت 1000 میگا واٹ صاف توانائی 9.35 سینٹ کے حساب سے دستیاب ہوگی ۔
جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت تاجکستان کے نائب وزیراعظم اور افغانستان اور کرغزستان کے وفود کی قیادت ان کے توانائی کے وزراء نے کی ۔(جاری ہے)
وزیراعظم نواز شریف کی حکومت نے کاسا 1000 منصوبے میں تیزی سے کام کرنے کے لیے ستمبر 2013ء میں بین الحکومتی کونسل کا اجلاس منعقد کیا اور منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی مسلسل تعاقب سے استبنول میں تاریخی معاہدہ حتمی نتیجے پر پہنچے کاسا 1000 منصوبہ ورلڈ بینک کے تعاون سے 2018ء تک مکمل ہوگا ۔
تاجکستان اس منصوبے کے تحت ستر فیصد اور کرغزستان تیس فیصد توانائی برآمد کرے گا افغانستان درآمد شدہ بجلی کا 300 میگا واٹ استعمال کرے گا جبکہ پاکستان کو 1000 میگا واٹ بجلی ملے گی منصوبے سے خطے میں توانائی کی تجارت کو فروغ ملنے کی امید ہے جس سے مستحکم ترقی حاصل ہوگی ۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.