Live Updates

سوموارکے روز احتجاج کا تیسرا مرحلہ شروع، شٹر ڈاؤن پر مجبور نہیں کریں گے: عمران خان

جمعرات 4 دسمبر 2014 19:59

سوموارکے روز احتجاج کا تیسرا مرحلہ شروع، شٹر ڈاؤن پر مجبور نہیں کریں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4دسمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آزادی دھرنے اور شہر شہر جلسوں کے بعد اب ہمارا احتجاج تیسرے مرحلے میں داخل ہونے جا رہا ہے، سوموار کو فیصل آباد بند کریں گے اور اس کیلئے کسی کو شٹر ڈاؤن کرنے پر مجبور نہیں کریں گے، جو سمجھتا ہے کہ ملک کے حالات اچھے ہیں وہ احتجاج میں شامل نہ ہو، حکومت ہمارے پرامن احتجاج کو پر امن ہی رہنے دے، اگر ہمارا دھرنا نہ ہوتا تو تیل کی قیمتیں کم نہ ہوتیں۔

ڈی چوک میں جاری دھرنے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج فیصل آباد کے نوجوانوں سے احتجاج کی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی، سارے لوگ بہت پر جوش ہیں اور اس قوم کا ووٹ چوری ہونے کے خلاف ریکارڈ احتجاج کیا جائے گا مگر ہم کسی کو بھی اپنے احتجاج میں شامل کرنے کیلئے مجبور نہیں کریں گے، جس کا خیال ہے کہ الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی وہ ہمارے احتجاج کے باوجود اپنا کاروبار جاری رکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ تیل کی مصنوعات میں حکومت کی جانب سے جو کمی ہوئی ہے وہ ہمارے دھرنے کے سبب ہے، تیل کی قیمتوں میں عالمی منڈی کی قیمت کے مطابق ابھی اور کمی کی جانی چاہئے اور اس کے علاوہ بجلی کی قیمتوں میں بھی کم از کم 15 فیصد کمی کی جانی چاہئے۔ کپتان کا کہنا تھا کہ کل نابینا افراد پر پولیس کی جانب بیہمانہ تشدد کیا گیا ، میں نے زندگی میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ دن بھی دیکھنا پڑے گا، حکومت اس واقعے کے ذمہ داران کو سزا دے، ہمارے صوبے میں اب پولیس کو غیر سیاسی کر دیا ہے وہں عوام پر تشدد نہیں کیا جاتا، حکومت اپنے احتجاج پر بھی تشدد سے گریز کرے۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف کے برعکس ان کے والد میاں شریف صاحب واقعی ایک محنتی آدمی تھے ، جنہوں نے محنت اور کوشش کے بعد اپنا کاروبار چلایا، انہوں نے 1950 میں اتفاق فاؤنڈری بنائی مگر ان کے برعکس شریف برادران جیسے ہی حکومت میں آئے ان کے کاروبار میں کئی گنا اضافہ ہونے لگااور یہ ٹیکس چوری کرتے رہے۔شرکاء سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی حکومت اور ان کا کاروبار ایک ساتھ چل رہے ہیں اور یہ کرپشن سے دن بدن ترقی کر رہے ہیں، ان کے اثاثے بڑھتے جا رہے ہیں اور اس ملک کا خزانہ کم ہوتا جا رہا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :