خیبرپختونخواہ حکومت نے اپریل میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا

جمعرات 4 دسمبر 2014 18:28

خیبرپختونخواہ حکومت نے اپریل میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کر ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4دسمبر۔2014ء) خیبرپختونخواہ حکومت نے اپریل 2015ءمیں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپریل میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے اور ضلعی حکومت کو 20 فیصد تک فنڈز دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں میں کھلے عام نوکریاں بکتی تھیں لیکن تحریک انصاف کی حکومت میں ہر کام میرٹ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے، کرپشن کرتے ہیں اور نہ ہی کسی کو کرنے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :