نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں ہم سے مشاورت نہیں کی گئی :شیریں مزاری
جمعرات 4 دسمبر 2014 15:56
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ صرف چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے انتخابی دھاندلی کا مداوا نہیں ہوگا ، جب تک موجودہ اراکین مستعفی نہیں ہوتے نئے چیف الیکشن کمشنر کا کوئی فائدہ نہیں ۔
(جاری ہے)
تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے کہ نئے چیف الیکشن کمشنر منتخب کیے گئے جسٹس سردار رضا معتبر شخص ہیں ان پر کوئی الزام نہیں ، امید کرتے ہیں نئے الیکشن کمشنر متنازعہ ارکان کو فارغ کرینگے ، تاہم صرف چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی انتخابی دھاندلی کا مداوا نہیں ، عام انتخابات کے دوران دھاندلی میں ملوث الیکشن کمیشن کے تمام اراکین کو مستعفی کر کے آزاد اور غیر جانبدار لوگ تعینات کیے جائیں ۔
جب تک موجودہ اراکین مستعفی نہیں ہوتے ، نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا کوئی فائدہ نہیں ۔ شیریں مزاری نے کہا کہ امید کرتے ہیں نئے چیف الیکشن کمشنر انتخابی اصلاحات کمیشن کو بااختیار بنانے میں کردار ادا کرینگے ، انہوں نے کہا کہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے ہم سے مشاورت نہیں کی گئی ، آخری لمحات میں فون کر اپوزیشن لیڈر نے شاہ محمود قریشی کو ناموں سے متعلق آگاہ کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.