پاکستان کے پانچویں وزیر اعظم حسین شہید سہروردی کی 51ویں برسی کل منائی جائیگی

جمعرات 4 دسمبر 2014 13:05

کراچی/جہانیاں(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) پاکستان کے پانچویں وزیر اعظم حسین شہید سہروردی کو اس جہان فانی سے رخصت ہوئے اکیاون برس بیت گئے ان کی 51ویں برسی (آج) 5دسمبر کو ہو گی وہ1956ء سے 1957ء تک پاکستان کے وزیر اعظم رہے ہیں وہ قائد اعظم محمد علی جناح کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔

(جاری ہے)

حسین شہید سہروردی ستمبر1892ء کو بنگال کے ایک سیاسی گھرانے میں پیدا ہوئے وہ اسکندر مرزا کے دور حکومت میں12ستمبر1956ء کو پاکستان کے پانچویں وزیر اعظم بنے لیکن اکتوبر1957میں انہوں نے صدر اسکندر مرزا سے اختلافات کی بنا پر وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا تھا وہ5دسمبر1963ء کو انتقال کر گئے تھے وہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں مدفون ہیں۔

کراچی سمیت کئی شہروں میں حسین شہید سہروردی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریبات منعقد ہوں گی جس میں ان کی مغفرت کے لئے دعا بھی ہوگی۔