جسٹس سردار رضا نئے چیف الیکشن کمشنر مقرر

جمعرات 4 دسمبر 2014 12:45

جسٹس سردار رضا نئے چیف الیکشن کمشنر مقرر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4دسمبر 2014ء) پارلیمانی کمیٹی نے نئے چیف الیکشن کمشنر کا تقرر متفقہ طور پر کیا ، کسی رکن نے نام کی مخالفت نہیں کی پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس سردار رضا کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیا ، رفیق رجوانہ کہتے ہیں تمام ارکان نے متفقہ طور پر چیف الیکشن کمشنر کا انتخاب کیا ۔

(جاری ہے)

سرداررضا نے 3 نومبر 2007 کی ایمرجنسی کے نتیجے میں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کر دیا تھا جس پر انہیں گھر بھیج دیا گیا ۔

تقرر کے بعد وہ وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کے عہدے سے استعفیٰ دیں گے ۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ نئے الیکشن کمشنر کے تقرر کے بارے میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کریں گے اور انہیں عہدے کا چارج سنبھالنے کی دعوت دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :