پاکستان جنگ نہیں چاہتا، مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دیں گے، ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ

بدھ 3 دسمبر 2014 20:14

پاکستان جنگ نہیں چاہتا، مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دیں گے، ایئر چیف ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی سے جنگ نہیں چاہتا جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

(جاری ہے)

کراچی ایکسپو سینٹر جاری 8وین بین الاقوامی دفاعی نمائش تیسرے دن بدھ کو پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے نمائش کا دورہ کیا اور اسٹالز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی وفود نے جے ایف 17 اور مشاق طیاروں میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کسی سے جنگ نہیں چاہتا جنگ مسلط کی گئی تو ماضی کی طرح منہ توڑ جواب دیں گے۔

متعلقہ عنوان :