شمالی وزیرستان : آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری

انٹیلی جنس اطلاعات پر جیٹ طیاروں کی بمباری ،15دہشتگرد ہلاک ، متعدد ٹھکانے تباہ ، آئی ایس پی آر

بدھ 3 دسمبر 2014 16:41

شمالی وزیرستان : آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری

شمالی وزیرستان( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء ) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں کی فضائی کارروائی میں 15 دہشتگرد ہلاک ، متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس اطلاعات پر سکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 15 دہشتگرد ہلاک ہوگئے بمباری میں دہشتگردوں کے کئی ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا ۔

رپورٹس کے مطابق بمباری میں دو اہم کمانڈر ہلاک ہوئے ہلاک کمانڈر میں کمانڈر اسماعیل اور کمانڈر انتظار شامل ہیں