پشاور،’گو نواز گو‘ کے نعرہ پر فائرنگ ، طالب علم زخمی
بدھ 3 دسمبر 2014 13:49
پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) گورنمنٹ کالج پشاور میں 'گو نوازگو' کانعرہ لگانے پر دو گروہوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے ایک طالب علم زخمی ہو گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق زخمی طالب علم بلال خان نے پولیس کو بتایا کہ طارق، آصف اور ریاض نے ان پرپستول سے فائرنگ کی۔ایک پولیس افسر کے مطابق زخمی طالب علم مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف )جبکہ مبینہ ملزمان پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن(پی کے ایس ایف ) کے کارکن ہیں۔
پولیس کے مطابق طالب علموں کے درمیان تلخ کلامی مسلح جھڑپ میں بدل گئی، تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔زخمی طالب علم کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعہ کے بعد ایم ایس ایف کے کارکنوں نے پشاور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے شیر شاہ سوری روڈ پر پرانے ٹائر جلائے اور پی کے ایس ایف اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے خلاف نعریبازی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے صحافیوں کو بتایا کہ ایم ایس ایف کا ایک گروپ گورنمنٹ کالج چوک سے گزر رہا تھا جب پی کے ایس ایف کے کارکنوں نے 'گو نواز گو' کے نعرے لگانے شروع کر دیے۔ جس پر دونوں جانب سے تلخ کلامی کے بعد مسلح تصادم ہو گیا۔ایم ایس ایف پشاور کے صدر مصور شاہ نے بتایا کہ 'ہمارے ساتھیوں نے پی کے ایس ایف کارکنوں کونعرہ بازی سے روکنے کی کوشش کی لیکن وہ نہ رکے بلکہ فائرنگ شروع کر دی'۔انہوں نے صوبائی حکومت سے ملزمان کو گرفتار کرنے اور کالج کو مسلح افراد سے پاک کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔مصورنے خبردار کیا کہ اگر مسلح افراد کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو ان کی تنظیم صوبہ بھر میں احتجاج کرے گی۔واضح رہے کہ پشاورشہر میں یہ اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.