اقتدار میں ہوتا تو دہشت گردوں کے خلاف کبھی قبائلی علاقوں میں فوج نہ بھجواتا، قبائلی عوام خود ہماری فوج ہیں ان ہی سے کام لیتا،عمران خان ،
وزیر اعظم نواز شریف میرے خلاف اشتہارات پر جتنا مرضی پیسہ خرچ کرلیں انہیں عزت نہیں ملے گی،عید سے قبل نیا الیکشن اور نیا پاکستان بنے گا، لوگوں کو شہر بند کرنے کی قربانی دینا پڑے گی،دھرنے کے شرکا سے خطاب
منگل 2 دسمبر 2014 23:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف میرے خلاف اشتہارات پر جتنا مرضی پیسہ خرچ کرلیں انہیں عزت نہیں ملے گی،عید سے قبل نیا الیکشن اور نیا پاکستان بنے گا، لوگوں کو شہر بند کرنے کی قربانی دینا پڑے گی،اقتدار میں ہوتا تو دہشت گردوں کے خلاف کبھی قبائلی علاقوں میں فوج نہ بھجواتا، قبائلی عوام خود ہماری فوج ہیں اس لئے ان ہی سے کام لیتا۔
منگل کو اسلام آباد میں ڈی چوک پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے ایسا کون سا اچھا کام کیا ہے کہ حکومت میرے متعلق اشتہار چلا رہی ہے تاہم وزیر اعظم نواز شریف جتنا مرضی پیسہ خرچ کرلیں انہیں عزت نہیں ملے گی اور عید سے قبل نیا الیکشن اور نیا پاکستان بنے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف تمام سیاسی پارٹیاں اکٹھی ہوگئی ہیں اور کہا جاتا ہے میں تنہا ہوگیا لیکن جدھر جاتا ہوں لوگوں کا سمندر امڈ آتا ہے، کسی کو نہیں معلوم کہ میرے پاس مزید کتنے پلان موجود ہیں اور آئندہ اس دھاندلی شدہ حکومت اور کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف مزید سخت زبان استعمال کروں گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام نے دھرنے میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے اور ہم اقتدار میں آئے تو دیگر بیرونی قرضوں پر پابندی کے لئے آئین میں ترمیم کریں گے، اپنے نام پر اثاثے نہ رکھنے والوں کی جائیدادیں ضبط کر لیں گے اور پشاور اور کوئٹہ کے گورنر ہاوٴس میں خواتین کے لئے پارک بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں اقتدار میں ہوتا تو دہشت گردوں کے خلاف کبھی قبائلی علاقوں میں فوج نہ بھجواتا، قبائلی عوام خود ہماری فوج ہیں اس لئے ان ہی سے کام لیتا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سارا پاکستان بند کرنے سے لوگوں کو مشکلیں آئیگی لیکن کون کہتا ہے کہ آزادی قربانیوں کے بغیر ملتی ہے۔ لوگوں کو شہر بند ہونے کی قربانی دینا پڑے گی۔ عمران خان نے کہا کہ میں اکیلا کچھ نہیں کر سکتا، ورلڈ کپ بھی ٹیم کیساتھ جیتا تھا۔ نئے پاکستان کیلئے بھی ٹیم چاہیے ہوگی۔ نیا پاکستان عمران خان نہیں بلکہ پاکستان کی عوام بنائیں گے، میں صرف راستہ دکھاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلی عید سے پہلے نئے الیکشن ہو جائیں گے۔ نیا پاکستان شفاف الیکشن کے ہونے سے بنے گا۔ مینڈیٹ چوری کرنے والوں کا احتساب ہوگا۔ جیسے ہی صاف اور شفاف الیکشن ہوگا تو نئے پڑھے لکھے لوگ آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو غربت سے نکالنے کیلئے کسی راکٹ سائنس کی نہیں بلکہ فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ اسلامی فلاحی ریاست میں لوگوں کو غربت سے نکالنا چیلنج ہوگا۔ ہم سب نے مل کر گیارہ کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب انسان گر کر کھڑا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے اور طاقت دیتا ہے۔ مجھے ایک دن بھی خیال نہیں آیا کہ کامیاب نہیں ہونگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.