بلاو ل سیاسی گفتگو کے آداب سے نابلد ہیں، پیپلز پارٹی ان کے دھمکی آمیز بیان کی وضاحت کرے،نسرین جلیل

منگل 2 دسمبر 2014 23:32

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) ایم کیو ایم کی رہنما سینیٹر نسرین جلیل کا کہنا ہے کہ بلال بھٹو زرداری سیاسی گفتگو کے آداب سے نابلد ہیں، پیپلز پارٹی ان کے دھمکی آمیز بیان کی وضاحت کرے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق سینیٹر نسرین جلیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سیاسی طور پر نا بالغ ہیں، انہیں الطاف حسین اور ان کے کروڑوں چاہنے والوں سے معافی مانگنی چاہیے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما سوال اٹھانے کے بجائے بلاول بھٹو زرداری کے دھمکی آمیز بیان کی تحقیقات کرائیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے قائد نے دو ماہ تک ایک ایک یونٹ اور سیکٹر سے معلومات حاصل کیں کہ آخر بلاول بھٹوزرداری نے کس بنیاد پر دھمکی آمیز بیان دیا۔سینیٹر نسرین جلیل نے بتایا کہ الطاف حسین بغیر تحقیق او رتصدیق کے کبھی کوئی بات نہیں کرتے۔