خورشید شاہ کی جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کو چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالنے پر آمادہ کی کوششیں ،
تحریک انصاف کو بھی تصدق جیلانی کے نام پر راضی کرنے کی کوشش کی جائیگی
منگل 2 دسمبر 2014 21:03
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے سابق جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کو چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالنے پر آمادہ کرنے کیلئے کوششیں شروع کردیں‘ تحریک انصاف کو بھی تصدق جیلانی کے نام پر آمادہ کریں گے۔
(جاری ہے)
منگل کو ذمہ دار ذرائع کے مطابق سید خورشید شاہ نے پیر کو وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران ایک بار پھر تصدق حسین جیلانی کا نام چیف الیکشن کمشنر کیلئے تجویز کیا اور اصرار کیا کہ ان سے زیادہ موزوں شخصیت ملنا دشوار ہے جس پر وزیراعظم نے تصدق جیلانی کی عہدہ سنبھالنے سے معذرت کا ذکر کیا تو خورشید شاہ نے کہا کہ اگر وزیراعظم مہلت دین تو وہ تصدق جیلانی کو آمادہ کرنے کی آخری کوشش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی رضامندی سے خورشید شاہ نے تصدق حسین جیلانی کو آمادہ کرنے کی کوششیں پھر سے شروع کردی ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی کے ذریعے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو بھی تصدق حسین جیلانی کی مخالفت ترک کرنے کیلئے زور ڈالا جارہا ہے۔(ق ن/ع ع)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.