Live Updates

تحریک انصاف کا مذاکرات شروع کرنے کی شرط پر ہڑتال منسوخ کرنے کی تجویز ، حکومت کا خیر مقدم

منگل 2 دسمبر 2014 20:27

تحریک انصاف کا مذاکرات شروع کرنے کی شرط پر ہڑتال منسوخ کرنے کی تجویز ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2دسمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ اگر حکومت مذاکرات کی میز پر واپس آتی ہے تو تحریک انصاف فیصل آباد میں ہونے والی ہڑتال کا فیصلہ منسوخ کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ تجویز حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اسحاق ڈار کو پیش کی جس کے جواب میں اسحاق ڈار نے اس تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس تجویز کا خیر مقدم کرتی ہے اور اسی سلسلے میں وہ وزیر اعظم سے بھی مشاورت کریں گے ۔تاہم ابھی تک باقائدہ مذاکرات کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات