چیف الیکشن کمشنر تعینات نہ ہوئے تو وزیراعظم کیخلاف کارروائی کرینگے، چیف جسٹس
منگل 2 دسمبر 2014 10:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم دسمبر 2014ء) چیف جسٹس ناصر الملک نے کہا ہے کہ مستقل چیف الیکشن کمشنر کی تقرری نہ ہوئی تو وزیراعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کیخلاف کارروائی کرینگے ، سماعت ملتوی ہونے سے یہ سمجھیں کہ پیر تک مہلت مل گئی ، تقرری پانچ دسمبر تک ہو جانی چاہئے۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مستقل چیف الیکشن کمشنر تقرری کیس کی سماعت کی ۔ اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان چیف الیکشنر کمشنر تقرری کے معاملے پر ملاقات ہوئی جس میں مختلف ناموں پر غور کیا گیا ۔ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر چیف الیکشنر کمشنر کے نام پر اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے ہیں ۔
(جاری ہے)
پانچ دسمبر تک چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا عمل مکمل ہو جائے گا۔
چیف جسٹس ناصر الملک نے ریمارکس دیئے انتظامی حکم کے ذریعے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی نامزدگی واپس لی جا چکی ہے، پانچ دسمبر کے بعد جسٹس انور ظہیر جمالی قائم مقام چیف الیکشن کمشنر نہیں رہیں گے اگر پانچ دسمبر تک مستقل چیف الیکشن کمشنر کی تقرری نہ ہوئی تو وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے خلاف عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر کاروائی کریں گے ۔ عدالت نے سماعت آٹھ دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا کہ سماعت ملتوی کیے جانے کو یہ نہ سمجھا جائے کے پیر تک مہلت مل گئی ، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پانچ دسمبر تک ہو جانی چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.