الیکشن کمیشن نے اضافی بیلٹ پیپرز سے متعلق ریکارڈ جاری کر دیا

پیر 1 دسمبر 2014 20:40

الیکشن کمیشن نے اضافی بیلٹ پیپرز سے متعلق ریکارڈ جاری کر دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1دسمبر۔2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات کے دوران اضافی بیلٹ پیپرز سے متعلق ریکارڈ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 2013ءکے عام انتخابات میں 93 لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے جبکہ 2008ءکے عام انتخابات میں 90 لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق 1997ءکے عام انتخابات میں بھی 83 لاکھ 40 ہزار اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 2013ءکے عام انتخابات میں اضافی بیلٹ پیپرز کے ذریعے دھاندلی کئے جانے کے الزامات عائد کئے ہیں اور کہا ہے کہ دھاندلی میں الیکشن کمیشن، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور نگران حکومتیں بھی ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :