Live Updates

حکومت تنہا ہے ،اس کے بنائے گئے پل جلد گرنے والے ہیں‘ آصف زرداری کے اچھے کھلاڑی ہونے میں کوئی شک نہیں‘ پارلیمنٹ میں اس وقت اپوزیشن جماعتیں نہیں ، پیپلزپارٹی پارلیمنٹ میں کھڑی نہیں بیٹھی ہے‘ عمران خان نے کچھ سوچ سمجھ کر ہی پہیہ جام کا پروگرام دیا ہے،مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی طاہر القادری کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت

پیر 1 دسمبر 2014 18:31

حکومت تنہا ہے ،اس کے بنائے گئے پل جلد گرنے والے ہیں‘ آصف زرداری کے اچھے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت اس وقت تنہا ہے اور ان کے بنائے پل جلد ہی گرنے والے ہیں‘ آصف علی زرداری کے اچھے کھلاڑی ہونے میں کوئی شک نہیں‘ پارلیمنٹ میں اس وقت اپوزیشن جماعتیں نہیں ہیں، پیپلزپارٹی پارلیمنٹ میں کھڑی نہیں بیٹھی ہے‘ عمران خان صاحب نے کچھ سوچ سمجھ کر ہی پہیہ جام کا پروگرام دیا ہے شائد ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہ ہو۔

پیر کوپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آصف علی زرداری کے اچھے کھلاڑی ہونے میں کوئی شک نہیں، پارلیمنٹ میں اس وقت اپوزیشن جماعتیں نہیں ہیں، پیپلزپارٹی پارلیمنٹ میں کھڑی نہیں بیٹھی ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب نیکچھ سوچ سمجھ کر ہی پہیہ جام کا پروگرام دیا ہے شائد ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہ ہو۔

(جاری ہے)

حکومت اس وقت تنہا ہے اور ان کے بنائے پل جلد ہی گرنے والے ہیں۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا اگرانتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی تو مسلم لیگ(ن)تحقیقات کیوں نہیں کروارہی اور اگر انہوں نے پلان سی والی بات نہ مانی تو پھر انہیں پورا قاعدہ پڑھانا پڑے گا۔ نواز شریف کے ساتھ موجود لوگوں میں کوئی بھی انہیں یہ سمجھانا والا نہیں کہ موجودہ ڈیڈ لاک ان کے حق میں نہیں، اور وہ خود بھی یہ سمجھنا نہیں چاہتے۔

وہ بات تو انصاف کی کرتے ہیں لیکن جب گھر پر انصاف کا وقت آتا ہے تو بے گناہ لوگوں کے قتل کا مقدمہ درج کرنے نہیں دیا جاتا، ایف آئی آر درج ہوتی ہے تو مدعی کی خواہش کے مطابق تحقیقات نہیں کی جاتیں۔اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے سیکریٹری اطلاعات خرم نواز گنڈاپور کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹان کی شفاف تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی کی تشکیل کے لئے ان کی جماعت کی جانب سے چند نام دیئے گئے تھے جبکہ حکومت نے بھی چند نام تجویز کئے تھے۔ ہمارے نام رد کردیئے گئے لیکن جب ہم نے ان کے مجوزہ ناموں میں ایک پر اتفاق کیا تو وہ اس سے بھی پھر گئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات