کراچی ، ایبولاوائرس کے مشتبہ مریض کو جناح ہسپتال میں داخل کر دیا گیا

پیر 1 دسمبر 2014 18:29

کراچی ، ایبولاوائرس کے مشتبہ مریض کو جناح ہسپتال میں داخل کر دیا گیا

کراچی ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء ) لائیبریا میں سیلز مین کے طور پر کام کرنے والے پاکستانی کی کراچی ایئرپورٹ پر آمد کے بعد اسے ایبولاوائرس کی علامات اور بیماری میں مبتلا ہونے کے شبہ پر ضروری احتیاطی تدابیر کے ساتھ الگ تھلگ رکھتے ہوئے جناح ہسپتال کراچی میں داخل کروا دیا گیا تفصیلات کے مطابق 45 سالہ پاکستانی شخص دو دن کے سفر کے بعد کراچی پہنچا۔

ایئرپورٹ حکام نے لایبریا سے آنے والے شخص کی عالمی ادارہ صحت کے معیاری طریق کار اور رہنما اصولوں کی روشنی میں ایبولا وائرس کی بیماری کے حوالہ سے مکمل طبی معائنہ ، علامات ، اور ہسٹری وغیرہ نوٹ کیں۔ جس پر فوری طور پر اس مریض کو کراچی ائیرپورٹ پر ہی دیگر مسافروں سے الگ تھلگ کر دیا گیا ایئرپورٹ پر تعینات محکمہ صحت کے حکام نے اس مریض کے لائیبریا میں تعلقات ، رابطوں اور دیگر افرادسے میل جول بارے معلومات لیں۔

(جاری ہے)

اس مسافر کو محفوظ طریقے سے ٹرانسپورٹ کے ذریعے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سیٹیر کراچی منتقل کر دیا گیا جو کہ صوبہ سندھ میں ایبولا کے مشتبہ مریضوں کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ مریض کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کر کے علاج کرنے اور اسے بالکل الگ تھلگ رکھنے کے لیے صوبائی محکمہ صحت سندھ کے حوالے کر دیاگیا اور انفیکشن کنٹرول کرنے کے تمام انتظآمات مکمل ہوتے ہی اس مریض کے خون کے نمونے لیے جائیں گے۔

ایبولا کے مریضوں کی نگہداشت میں استعمال ہونے والے پرسنل پروٹیکیو ایکوپمنٹ ٹائپ بی۔ عالمی ادارہ صحت کے گودام میں ہیں جو کہ آج کراچی بھیجے جائیں گے۔ مزیدبرآں کیے گئے تمام حفاظتی اقدامات پر وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سندھ کا محکمہ صحت متفق ہیں اور طے شدہ طریق کار پر مکمل طور عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ایبولا وائرس کی علامات رکھنے والے مریض کو براہ راست نہ چھونے کی ہسٹری رکھنے والے مریض سے ایبولا کے پھیلنے کی شرح بہت کم ہے۔

لہذا قابل اعتبار اور باختیار ذرائع سے ملنے والے پیغامات کی بنیاد پر شواہدحاصل کرنے کی ضرورت ہے۔دریں اثناء وزیر نینشل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینشن کے احکامات پر وز’ارت نیشنل ہیلتھ سروسز سندھ کے محکمہ صحت کو ضروری ٹیکنیکل معاونت اور رہنمائی فراہم کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :