Live Updates

عمران خان کی کال پر 16 دسمبر کو پاکستان بند نہیں ہوگا ،سید خورشید شاہ

پیر 1 دسمبر 2014 16:16

عمران خان کی کال پر 16 دسمبر کو پاکستان بند نہیں ہوگا ،سید خورشید شاہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ عمران خان کی کال پر 16 دسمبر کو پاکستان بند نہیں ہوگا ‘ سیاست میں مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے ‘ حکومت کو مذاکرات کرنا پڑینگے ‘پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ وفاقی وزیر کا یہ بیان کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں کریں گے انتہائی غلط ہے مسئلے کا سیاسی حل نکالا جائے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سیاست میں مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے عمران خان کی کال پر پاکستان بند نہیں ہوگا تاہم حکومت کو مذاکرات کرنے پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عمران خان کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گی تو اپنے لیے گڑھے کھودے گی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے کہوں گا کہ مذاکرات نہ کرنے کا بیان افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

قائدِ حزبِ اختلاف نے کہا کہ حکومت اور عمران خان دونوں ریاست کو نقصان پہنچانے پر تلے ہوئے ہیں۔

ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہاکہ امید ہے وزیر اعظم سے ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر کا معاملہ طے ہو جائے گا چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر خورشید شاہ نے کہا کہ جسٹس طارق پرویزریٹائرڈ واحد امیدوار رہ گئے ہیں جن پر کسی نے اعتراض نہیں کیاتاہم تحریک انصاف تاحال ناصر اسلم زاہد کے نام پر ڈٹی ہوئی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات