Live Updates

الہٰ دین کے چراغ سے شہر بند نہیں ہوتے ، عمران خان شہر بند کروانے والے کون ہوتے ہیں ، خان صاحب اپنے شوق پورے کرلیں ، بات چیت 16 دسمبر کے بعد کرلیں گے ، مشرف کے چمچے عمران کو پلان بنا کردے رہے ہیں ، وہ اس دور کی اسٹیبلشمنٹ کا بغل بچہ تھا ، اس عمر کا بچہ اگر بگڑ جائے تو راہ راست پر لانا مشکل ہوتا ہے ، عمران کے ایجنڈے کا مقصد پاکستان کی تباہی و بربادی ہے ، ان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ، ملک بندکرنے کا اعلان افسوسناک ہے ، وہ سیاسی بصیرت دکھائیں ، قانون کے دائر میں رہ کر سیاسی عمل آگے بڑھائیں ، پاکستان بند کرنے سے عوام کا نقصان ہوگا ، محب وطن پاکستان ، سول نافرمانی کی طرح عمران خان کی کال کو مسترد کردیں گے، خان صاحب کے پی کے لوگ روٹی اور آپ کی شکل کو ترس رہے ہیں ، تحریک انصاف کے پی کے میں اپنا ایجنڈا نافذ کریں پھر پاکستان کی بات کریں ، خان صاحب پروگرام دیں ، صفایاں نہ دیں ، وفاقی وزیر پرویز رشید ،احسن اقبال ،خواجہ سعدرفیق اورترجمان وزیراعظم ہاوٴس مصدق ملک کا عمران خان کے اعلان پرردعمل

اتوار 30 نومبر 2014 23:29

اسلام آبا د/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30نومبر۔2014ء) وفاقی وزرا اورترجمان وزیر اعظم ہاوٴس نے کہا ہے کہ عمران خان شہر بند کروانے والے کون ہوتے ہیں ، الہٰ دین کے چراغ سے شہر بند نہیں ہوتے ، عمران خان اپنے شوق پورے کرلیں ، بات چیت 16 دسمبر کے بعد کرلیں گے ، مشرف کے چمچے عمران کو پلان بنا کردے رہے ہیں ، عمران خان اس دور کی سٹیبلشمنٹ کا بغل بچہ تھا ، اس عمر کا بچہ اگر بگڑ جائے تو راہ راست پر لانا مشکل ہوتا ہے ، عمران کے ایجنڈے کا مقصد پاکستان کی تباہی و بربادی ہے ، عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ، عمران خان کا ملک بندکرنے کا اعلان افسوسناک ہے ، عمران خان سیاسی بصیرت دکھائیں ، قانون کے دائر میں رہ کر سیاسی عمل آگے بڑھائیں ، پاکستان بند کرنے سے عوام کا نقصان ہوگا ، محب وطن پاکستان ، سول نافرمانی کی طرح عمران خان کی اس کال کو بھی مسترد کردیں گے، خان صاحب کے پی کے لوگ روٹی اور آپ کی شکل کو ترس رہے ہیں ، تحریک انصاف کے پی کے میں اپنا ایجنڈا نافذ کریں پھر پاکستان کی بات کریں ، خان صاحب پروگرام دیں ، صفایاں نہ دیں ، آپ کی گندی زبان کی وجہ سے لوگوں نے آپکو چھوڑ دیا ، عمران خان کو جھوٹ بولتے ہوئے شرم نہیں آتی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو چیئرمین تحریک انصاف کے کے پلان سی کے اعلان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کو جھوٹ بولتے ہوئے شرم نہیں آتی ، عمران خان نے پوری تقریر میں ناکامی کا رونا رویا ، اضافی بیلت پیپرز کی بات عمران خان جیسا بے وقوف بندہ ہی کرسکتا ہے ۔ اگر تحریک انصاف کو ایک لاکھ سے بڑھ کو 60 لاکھ سے ڈیرھ کروڑ ووٹ پڑنا اچنبھے کی بات نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب پورے ملک میں تبدیلی لانے سے پہلے کے پی کے میں اپنا ایجنڈا تو نافذ کرائیں، وہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر صفایاں دینے میں مصروف ہیں ۔ پرویز رشید نے کہا کہ کے پی کے میں لوگ بھوک و افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور عمران خان کی راہ دیکھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے کی عوام غیر حاضر حکمرانوں کو مسترد کرچکے ہیں ۔

پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کو جھوٹ بولنے سے شرم نہیں آتی ، روز کنٹینر پر کھڑے ہوکر جھوٹے الزام لگاتے ہیں ، عمران خان پہلے لب و لہجہ کو درست کریں ان کے اسی انداز بیان کی وجہ سے لوگ عمران کو چھوڑ چکے ہیں ۔ پرویز رشید نے کہا کہ مجھے بڑا تعجب ہے کہ عمران خان کیووٹ 11 سالوں میں ایک لاکھ سے بڑھ کر 60 لاکھ پر کیسے چلے گئے ۔ پرویز رشید نے کہا کہ جہانگیر ترین فکر نہ کریں کھاتے تو کھل چکے ہیں ، احتساب باقی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر پہلے عمران خان کے محل کا جواب دیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے کارکنوں کی طرح لندن پولیس سے اپنے بھانجے کو بھی چھڑوائیں تو ان کی کارکردگی مانیں گے ۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان اپنا موقف بدلتے رہتے ہیں ، حکومت کا ایجنڈا ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے جبکہ عمران خان کا ایجنڈا ملک کو تباہ کرنے کا ہے ۔

عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے ۔ واضح ہوگیا ہے کہ عمران کے پیچھے جو قوتیں ہیں وہ کیا چاہتی ہیں ۔ تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن میں 70 فیصد پٹیشنز خارج ہوچکی ہیں جبکہ پارلیمانی کمیٹی انتخابی اصلاحات پر بھی کام کررہی ہے لیکن عمران خان بات سننے کو تیار نہیں ، پہلے چینی صدر کا دورہ رکوایا ، اب چینی سرمایہ کاری روکنے کی سازش کررہے ہیں ، عمران خان کی اس کال کو بھی عوام سول نافرمانی کی طرح مسترد کردے گی ۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان تین سال سے حکومت کو گالیاں نکال رہے ہیں اور خود کو فرشتہ سمجھ رہے ہیں ، عمران خان گالیاں دینے والے اور شہر بند کروانے والے کون ہوتے ہیں ، الہٰ دین کے چراغ سے شہر بند نہیں ہوتے ، عمران خان اپنے شوق پورے کرلیں ، بات چیت 16 دسمبر کے بعد کرلیں گے ۔ دھاندلی سے مجھے نہیں عمران خان کو جتوایا گیا ، ہم جھگڑا نہیں مسئلے کا حل چاہتے ہیں ، عمران خان بے بنیاد الزام تراشیوں کی بجائے عدالت میں ثبوت پیش کریں ۔

انہوں نے کہا کہ مشرف کے چمچے عمران خان کو پلان بنا کردے رہے ہیں ، عمران خان اس دور کی اسٹیبلشمنٹ کا بغل بچہ تھا ، اس عمر کا بچہ اگر بگڑ جائے تو اسے راہ راست پر لانا بہت مشکل ہوتا ہے ۔ وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان کا اعلان افسوس ناک ہے ، عمران خان غریب لوگوں کی روٹی بند کرنا چاہتے ہیں ، عمران خان سیاسی بصیرت دکھائیں ، قانون کے دائرے میں مذاکراتی عمل آگے بڑھائیں ، پاکستان بند کرنے سے عوام کا نقصان ہوگا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات