Live Updates

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب میں اہم ملاقات ، تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان معاہدے پر ہر صورت عملدرآمد کرانے کا فیصلہ

ہفتہ 29 نومبر 2014 23:30

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب میں اہم ملاقات ، تحریک انصاف اور حکومت ..

لاہور/راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان طے پانیوالے معاہدے پر ہر صورت عمل درآمد کرانے اور قانون کی پاسداری کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ہفتہ کو راولپنڈی میں وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دونوں راہنماؤں نے اہم ترین ملکی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات میں اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے سمیت جے یو آئی (ف) کی جانب سے ملک گیر احتجاج کی معاملے پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان طے پانیوالے معاہدے پر ہر صورت عمل درآمد کرانے کا فیصلہ ، قانون ہاتھ میں نہ لینے والے افراد کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات