Live Updates

قوم جاگ چکی،کل شرکاءکو ایک اور امتحان میں ڈالنے والا ہوں: عمران خان

ہفتہ 29 نومبر 2014 21:41

قوم جاگ چکی،کل شرکاءکو ایک اور امتحان میں ڈالنے والا ہوں: عمران خان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29نومبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جو قوم ہار نہیں مانتی، اس کو تو ہار بھی نہیں ہرا سکتی، ایک بار پھر بڑی تعداد میں لوگوں نے یہاں پہنچ کر ثابت کر دیا ہے کہ میری قوم جاگ چکی ہے اور لوگ اس نظام کو مسترد کر چکی ہے جہاں حکومت میں آیا ہی اس لئے جاتا ہے کہ لوٹ مار کی جا سکے، میں اپنی قوم کو اس نظام کےخلاف ڈٹ جانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، میں کل آ پ کو تھوڑے سے مزید امتحان میں ڈالنے والا ہوں۔

ڈی چوک میں جاری دھرنے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مجھے یا د ہے جب 30 اگست کی رات یہاں عوام پر تشدد کیا گیا، ہمارے لوگوں کو گولیاں ماری گئیں، گرفتاریاں کی گئیں، ہماری خواتین کو ہراساں کیا گیا، حکومت سمجھ رہی تھی کہ یہ لوگ ڈر کر چلے جائیں گے مگر آج 108دن ہو گئے اور ہمارا جنون آ ج بھی زندہ ہے، ہم ایک آزاد قوم بننے جا رہے ہیں اور جلد اس حکومت کا احتساب کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا پاکستان وہ ملک تھا جس کا صدر ایوب خان امریکہ گیا تو وہاں کا صدر اس کا استقبال کرنے خود ایئر پورٹ آ یا، ہمارے ملک کے ایچی سن کالج میں ملائیشیا کے شہزادے پڑھتے تھے اور عرب ممالک کے سربراہان کا استقبال کرنے ہم سرکاری ملازموں کا بھیجا کرتے تھے، مگر پھر ہمارا ملک نیچے آ تا گیا، لیکن سب سے زیادہ بری صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی باریاں شروع ہوئیں۔ کپتان کے وعدہ کیا کہ عوام نے ان کا ساتھ دیا تو وہ ان کو پاکستان کا مستقبل ایک بار پھر تابناک کر کے دکھائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :