شاہ محمود قریشی کے چھوٹے بھائی مخدوم مرید قریشی نے شاہ محمود سے حضرت بہاؤالدین ملتان اور حضرت شاہ رکن عالم ملتانی کی درباروں کی سجادہ نشینی ذمہ داریاں واپس لے لیں،شاہ محمود قریشی ان دونوں درباروں کے اب گدی نشین نہیں رہے

شاہ محمود قریشی درباروں کو سیاست کے لئے استعمال کررہے ہیں ، شاہ محمود قریشی کو جو ذمہ داری سونپی تھی وہ پورا نہیں کررہے ہیں، اس فیصلے کو واپس لیتا ہوں،مخدوم مرید قریشی ، درباروں پر لوگ آتے ہیں اور آتے رہیں گے مگر ان درباروں کو کسی سیاست جماعت کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہیے،پریس کانفرنس

ہفتہ 29 نومبر 2014 16:45

شاہ محمود قریشی کے چھوٹے بھائی مخدوم مرید قریشی نے شاہ محمود سے حضرت ..

ملتان(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) تحریک کے انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے چھوٹے بھائی مخدوم مرید قریشی نے کہا ہے کہ اپنے والد کی وفات کے بعد شاہ محمود سے چھوٹے ہونے کے باوجود شاہ محمود کے سرپراپنے والد کی دستار رکھی تھی اور انہیں حضرت بہاؤالدین ملتان اور حضرت شاہ رکن عالم ملتانی کی درباروں کی سجادہ نشینی ذمہ داریاں سونپی تھیں لیکن جس طریقے سے شاہ محمود قریشی درباروں کو سیاست کے لئے استعمال کررہے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ وہ میرا وہ فیصلہ غلط تھا میں اس فیصلے کو واپس لیتا ہوں ۔

شاہ محمود قریشی ان دونوں درباروں کے گدی نشین نہیں رہے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز ملتان میں پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے شاہ محمود قریشی کو جو ذمہ داری سونپی تھی وہ پورا نہیں کررہے ہیں اور درباروں میں بیٹھ کر سیاست کررہے ہیں جو دینی و دنیاوی لحاظ سے غلط ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ درباروں پر لوگ آتے ہیں اور آتے رہیں گے مگر ان درباروں کو کسی سیاست جماعت کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ آج کے اخبارات میں مجھ پر اوقاف کے ایک افسر کو دھمکیاں دینے کی خبریں شائع ہوئی ہیں حالانکہ میں نے ایسا کچھ نہیں کیا۔میرا وزیر اعلی سے مطالبہ ہے کہ محمود الحسن کا فوری طور پر یہاں سے تبادلہ کر کے اس کی کرپشن کو بے نقاب کیا جائے ۔شاہ محمود قریشی کو یوسف رضا گیلانی کے وزیر اعظم بننے کے بعد ہر صورت چاہتے ہیں کہ میں گیلانی کی طرح ملک کا وزیر اعظم جاؤں۔۔

متعلقہ عنوان :