وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کردیا

ہفتہ 29 نومبر 2014 16:07

وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کردیا

حویلیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29نومبر 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9روپے 66پیسے تک مزید کمی کا اعلان کردیااور کہاہے کہ اب قیمتوں میں مزید کمی پر دھرنے والوں کو اعتراض نہیں ہوناچاہیے ، وہ عوام کیلئے آسانیاں پیداکرناچاہتے ہیں ۔ ہزارہ موٹروے کی افتتاحی تقریب اور جلسے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کاکہناتھاکہ وہ اعلان کرنانہیں چاہتے تھے لیکن بتادیتے ہیں ، یکم دسمبر سے پٹرول کی قیمت کمی کے بعد 84روپے53پیسے ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہاکہ ہائی اوکٹین 10روپے 18پیسے ، ہائی سپیڈڈیزل 7روپے 92پیسے ، مٹی کا تیل 4روپے 35پیسے سستاہوجائے گا جس کا اطلاع 30نومبر کی رات 12بجے سے ہوگا۔ اُنہوں نے کہاکہ اب دھرنے دینے والوں کو پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے پر اعتراض نہیں ہوناچاہیے ، اس سے آلو ، پیاز ، ٹماٹر اوردیگر اشیائے ضروریہ سستی ہوں گی ، عوام کو ریلیف دیناچاہتے ہیں اس سے عوام خوش ہوں گے اور وہ چاہتے ہیں کہ صوبائی حکومتیں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی خاطرخواہ کمی کرائیں ۔ یادرہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دینے کا اعلان کسی عوامی جلسے میں کیاہے اور کئی ناقدین اس کو دھرنے کا ”صلہ“ قراردے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :