خطرناک ترین مشین گنوں سے لیس امریکی طیارہ داعش مخالف مشن میں شامل،شام اور عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر اتحادیوں کے 15 حملے،سینکڑوں جنگجو ہلاک ،اسلحہ ڈپو،گاڑیاں تباہ،امریکی سنیٹرل کمانڈ کا دعویٰ

ہفتہ 29 نومبر 2014 14:28

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) امریکا نے خطرناک مشین گنوں سے لیس ملٹی بیرل طیارہ”داعش“ کیخلاف جنگ میں شامل کرلیا،امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ تین دنوں کے دوران عراق اورشام میں دولت اسلامی ”داعش“ کے ٹھکانوں پر 15 فضائی حملے کر کے تنظیم کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکا نے دولت اسلامی ”داعش“ کیخلاف جنگ میں اے 10 وار تھوگ نامی جنگی طیارہ شامل کیا ہے جو امریکا کے پاس موجود کسی بھی جدید اور روایتی مشین گنوں میں سے نہایت خطرناک مشین گن سے لیس ہے۔

امریکی محکمہ دفاع نے 'خشکی کے خنزیر' یا ٹینک طیارہ سمیت مختلف دوسرے ناموں سے مشہور ایسے 10 لڑاکا طیارے افغانستان سے نکال کر ایک خلیجی ملک پہنچا دیے ہیں، جہاں جلد ہی یہ داعش کے خلاف فضائی مشن میں شامل کر دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس طیارے میں ایسی 10 مشین گنز نصب ہیں اور ایک مشین گن سے ایک منٹ میں 4200 گولیاں فائر کی جا سکتی ہیں۔ اس جنگی طیارے کو فضائی مشن میں شامل کرنے کا مقصد داعشی جنگجوؤں کو بڑے پیمانے پر جانی نقصان سے دوچار کرنا ہے کیونکہ یہ جہاز اجتماعی قتل عام کیحوالے سے بدنامی کی حد تک مشہور ہے۔

ادھر امریکی سینٹرل کمانڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ، جمعرات اور جمعہ کے دنوں میں شام اور عراق میں داعش کے ٹھکانوں، گاڑیوں اور ان کی دیگر تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر 13 جبکہ شام میں دو فضائی حملے کیے گئے۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ شام میں فضائی حملوں کے دوران کوبان اور حلب میں”داعش“ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

عراق میں کرکوک محاذ جنگ میں داعش کے اسلحہ ڈپو، گاڑیوں اور بلڈوزروں کو تباہ کیا گیا۔ موصل میں داعش کے پانچ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ رمادی میں فضائی حملوں میں داعش کے دو ٹھکانے تباہ اور تنظیم کے سیکڑوں جنگجو ہلاک کیے گئے۔ علاوہ ازیں الرطبہ، فلوجہ اور بیجی میں بھی داعشی جنگجوؤں کو فضائی حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :