Live Updates

عمران خان ڈکٹیٹر ذہنیت کے فسادی شخص ہیں،ملک محمد افضل کھوکھر

ہفتہ 29 نومبر 2014 14:14

رائے ونڈ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) مشیر وزیر اعظم این این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ عمران خان ڈکٹیٹر ذہنیت کے فسادی شخص ہیں ۔جو غیرملکی قوتوں کے اشارے پر پاکستان میں معاشی بدحالی کا ایجنڈا پورا کررہے ہیں ۔وہ ان خیالات کا اظہار پنجاب کے مختلف شہروں میں زیر تعمیر ماڈل بازار وں کا جائزہ لیتے ہوئے میڈیا سے کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا ویژن تعمیروترقی ہے ۔روزگاراور تیزرفتار آمدورفت کے نئے مواقع پیدا کیے جارہے ہیں ۔توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع ہے ۔احتجاجی عناصر نے ذاتی مفادات کی خاطر قوم کو تقسیم کیا۔تھرڈ ایمپائر کی انگلی کبھی نہیں اٹھے گی ۔ملک افضل کھوکھر نے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کا راز دھرنوں میں نہیں ،جمہوریت میں ہے ۔

(جاری ہے)

قومی اداروں کا استحکام پہلی ترجیح ہے ۔عوام کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے ۔سیاست کی آڑ میں قانون نہیں توڑنے دیں گے ۔90ء کی دہائی کی سیاست دھرنوں سے زندہ نہیں ہوگی ۔تحریک انصاف دھرنے کے نام پر تماشا بند کرے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار کا بھوکا اور اپنی باری کے چکر میں ملک میں آگ لگانا چاہتا ہے ۔ملک و قوم کے جان اور مال کوہرقیمت پر محفوظ بنائیں گے ۔ اسلام آباد کا جلسہ آخری ثابت ہوگا ۔اس موقع پر عرفان شفیع کھوکھر اور طارق ہمایوں بھی ہمراہ تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :