بار کے ارکان کی سالانہ چندہ فیس ختم کرنے کا فیصلہ چند روز میں کر لیں گے،صدر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن ملتان

ہفتہ 29 نومبر 2014 14:10

ملتان(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن ملتان کے صدر اطہر شاہ بخاری نے کہا ہے کہ میری اور میری ایکزیکٹو کی یہ کوشش ہے کے ہائی کورٹ بار ملتان کے آئندہ الیکشن سے قبل ممبران کی چندہ فیس اور الیکشن لڑنے والے امیدواروں کو جو لاکھ روپے جمع کروانے پڑتے ہیں وہ ختم کر دیے جائیں تاکہ بار کا ہر ممبر الیکشن میں حصہ لے سکے۔

(جاری ہے)

انھوں نے یہ بات گزشتہ روز ہائی کورٹ بار کے سینئر آراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کی انھوں نے کہا کہ ہم بار کے ارکان کی سالانہ چندہ فیس ختم کرنے کا فیصلہ چند روز میں کر لیں گے۔ اس موقع پر انھوں نے سینئٓر ارکان کو بتایا کہ ہماری کوشش اور کاوش کے دریغے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس خواجہ امتیاز احمد نے یہ حکم دیا ہے اور ہدایت دی ہے کہ ملتان ہائی کورٹ بنچ کی سالانہ مرمت کے کام کے ساتھ ہائی کورٹ بار ایسوسیشن کے دفاتر کی مرمت کا کام بھی صوبائی بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کرائے گا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس خواجہ امتیاز احمد سے ملاقات کے دوران ہائی کورٹ ملتان کے دیگر مسائل بھی حل کرائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :