Live Updates

لیگی رکن اسمبلی اعجاز چوہدری کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

ہفتہ 29 نومبر 2014 13:49

لیگی رکن اسمبلی اعجاز چوہدری کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29نومبر 2014ء) مسلم لیگ کے رکن اسمبلی اعجاز چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے ”سونامی“ میں شمولیت کا فیصلہ کرلیاہے جس کاجلد ہی باضابطہ اعلان متوقع ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے اندرایک پریشر گروپ سرگرم ہوگیاہے اور فارورڈبلاک کا پہلا اجلاس 30نومبر کو کراچی میں طلب کرلیاگیاہے ، اس ضمن میں ذوالفقار کھوسہ بھی کراچی پہنچ چکے ہیں جبکہ 30نومبر کو عمران خان حکومت کے خلاف فیصلہ کن احتجاج کا اعلان کرچکے ہیں ۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعارف علوی نے اعجاز چوہدری کے پی ٹی آئی میں شمولیت کے فیصلے کی تصدیق کردی ۔ اعجاز چوہدری قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108منڈی بہاﺅالدین سے آزادحیثیت میں منتخب ہوئے تھے اورمسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن اب ن لیگ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

اعجاز چوہدری نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وہ مستعفی ہوچکے ہیں ، مزید اعلانات کے لیے پریس کانفرنس کا انتظار کریں ، چند گھنٹوں میں اعلان کردیں گے ۔

وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ اعجاز چوہدری آزادحیثیت میں جیتے تھے ، جارہے ہیں تو اُن کی اپنی مرضی ہے ۔ذرائع نے دعویٰ کیاکہ مسلم لیگ ن کے 15ارکان پارلیمنٹ کا ایک گروہ سامنے آسکتاہے جس میں ذوالفقار کھوسہ سمیت وہ لوگ شامل ہیں جو پارٹی یا قیادت سے ناراض ہیں ۔ بتایاگیاہے کہ چار ارکان قومی اسمبلی مسلم لیگ ن کےک اندر پریشر گروپ بنانے کے لیے سرگرم ہیں اور کھوسہ خاندان کی قیادت میں بننے والے فارورڈ بلاک کا پہلا اجلاس کراچی میں 30نومبر کو طلب کرلیاگیاہے جس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب رحیم سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہوں گی ۔

یادرہے کہ کھوسہ خاندان کی ناراضی کے بعد دیرینہ ساتھی رانا تنویر اور خواجہ سعدرفیق نے ملاقات کی کوشش کی تھی لیکن ذوالفقار کھوسہ نے انکار کردیاتھا اوراجلاس میں شرکت کے لیے 2009ءمیں وزیراعلیٰ پنجاب رہنے والے دوست محمد کھوسہ بھی کراچی پہنچ چکے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات