بم دھماکون سے متاثرہ افراد کا ریکارڈ مرتب کرنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کر دی گئی۔

ہفتہ 29 نومبر 2014 13:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) یہ درخواست کاشف سلمانی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں ومقف اختیار کیا گیا ہے کہ گذشتہ ایک دہائی میں دہشت گردی کی کاروائیوں اور بم دھماکوں کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ پاکستانیوں کی جانیں ضائع ہوئیں اور لاکھوں افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بم دھماکوں کے نتیجے میں اپنے جسمانی اعضاءسے محروم ہونے والے شہریوں کی کثیر تعداد اپاہج ہو کر زندگی گزارنے پر مجبور ہے جبکہ انکے اہل خانہ دوہرہ مصیب کا شکار ہیں۔

متاثرہ شہریوں کا ریکارڈ موجود نہ ہونے کی بناءپر حکومت اپنی ذمہ داریوں سے چشم پوشی کر رہی ہے جو کہ آئین میں دئیے گئے بنیادی حقوق کے منافی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بم دھماکوں سے زخمی ہونے والے افراد کو ریکارڈ مرتب کرنے کا حکم دیا جائے تاکہ ان افراد کی حقیقی امداد کو یقینی بنا کر انہیں کارآمد شہری بنایا جا سکے اور انکی محرومیوں کو ختم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :