الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو پچیس انتخابی دھاندلی کیس کی سماعت آٹھ دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاءکو طلب کر لیا

ہفتہ 29 نومبر 2014 13:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) الیکشن ٹربیونل فیصل آباد کے جج جاوید رشید محبوبی نے تحریک انصاف کے رہنما حامد خان کی جانب سے دائر انتخابی عذر داری کیس کی سماعت کی۔ٹربیونل کے حکم پر اس حلقہ کے ریٹرننگ افسر اور محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے تحریری رپورٹ ٹربیونل کو پیش کر دی گئی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے وکیل اشتر اوصاف علی بیرون ملک موجود ہونے کی بناءپر ٹربیونل میں پیش نہ ہو سکے جس پر کاروائی آگے نہ بڑھائی جا سکی۔ ´ٹربیونل نے مزید کاروائی آٹھ دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاءکو مزید بحث کے لئے طلب کر لیا۔