پاکستانی دفتر خارجہ کا 40بھارتی قیدیوں کی رہائی کے موقع پر انڈیا میں قید پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

ہفتہ 29 نومبر 2014 13:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) پاکستانی دفتر خارجہ نے جمعہ کو 40بھارتی قیدیوں کی رہائی کے موقع پر انڈیا میں قید پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ایک اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان ہندوستان کے 40 قیدیوں کو رہا کررہا ہے جن میں 40 میں سے 35 افراد ماہی گیر ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ بھارتی قیدیوں کو فیڈرل رویو بورڈ کی ہدایات پر رہا کیا جارہا ہے جسے سپریم کورٹ نے تشکیل دیا تھا۔

عدالت عظمیٰ کے تین ججوں پر مشتمل بورڈ نے ان قیدیوں کے کیسز کا جائزہ لیا اور انہیں رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بھارتی حکومت بھی بھارتی میں سزا پوری کرچکے تمام پاکستانی قیدیوں کو رہا کردے گی اس وقت 487 پاکستانی قیدی ہندوستانی جیلوں میں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :